چوہدری عبدالغنی کے برادر اکبر کے انتقال پر پونچھ کی سیاسی وسماجی شخصیت کا اظہا ر افسوس

0
0

یوسف جمیل

پونچھ؍؍ ضلع پونچھ کے گاؤں سرل سے تعلق رکھنے والے کانگریس جماعت کے سینئر لیڈر چوہدری عبدالغنی کے برادر اکبر محمد شریف چوہان کے انتقال پر ضلع کی تمام سیاسی وسماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔اس موقع پر عبدلالرشید شاہپوروی نے مرحوم کے انتقال پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان سے اپنے ذاتی مراسم کے حوالے سے مختلف پہلوئوں سے اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ہمدرد اور غریبوں کی غم خواری کرنے والے شخص تھے اور منفرد شخصیت سے حامل تھے۔ اس تعزیتی تقریب میں الحاج جعفر حسین ونتو،الحاج باغ حسین راٹھور ،سید خورشید شاہ،خواجہ خادم حسین،الحاج غلام تقی شمیم، جعفر سہیم حیاتپوروی ،محمد شریف کوہلی،اعجاز کٹاریہ،فوجی رشید،شبیر حسین،جمیل احمد،یارمحمد،مولوی محمد رشید،چوہدری معروف احمد چوہان نیشرکت کر کے مرحوم کے لیے اجتماعی دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے۔ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا