تھنہ منڈی میں فوج نے دیرہ گلی میں برف کی وجہ

0
0

سے پھنس جانے والے 9 مسافروں کو بازیاب کروایا
عمران خان

تھنہ منڈی؍؍کمانڈنگ آفیسر رومیو فورس کرنل مان کے اہلکاروں نے برف میں درماندہ 9 مسافروں کو بازیاب کروایا۔ یہ مسافر ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK02AB ۔8275 میں سفر کررہے تھے جو بیچ راستے میں ہی درماندہ ہو کر رہ گئے جس کی اطلاع مقامی آرمی تک پہنچائی گئی جس نے فوری کاروائی عمل میں لائی۔ بازیاب کروائے گئے مسافروں میں 6 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔یہ مسافر بفلیاز میں اپنے رشتہ دار کی موت پر جا رہے تھے ۔بھاری برفباری کی وجہ سے دناڑ کہ مقام پر برف میں پھنس گئے جنہیں آرمی نے بازیاب کرایا۔وہیں مقامی لوگوں نے کمانڈنگ آفیسر آر۔ایس۔مان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان لوگوں کی جان بچائی۔اور ساتھ میں SSP راجوری و SDPO تھنہ منڈی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا