معاشرے میں نمایاں کارکردگی کے لیے 15 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون نئی دلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سال 2019 کے لئے ناری شکتی پرسکار پیش کیے ۔ یہ پرسکار خصوصی طور پر بے بس اور پسماندہ خواتین کی ترقی کی سمت میں نمایاں خدمات کے لیے 15 ممتاز خواتین کو پیش کیے گئے ۔ ناری شکتی پرسکار کے لئے نامزد کیرل کے کولم کے علاپوزہ کی بھاگیرتھی اما ، ایوارڈ لینے کے لئے دہلی نہیں آسکیں۔ناری شکتی پرسکار خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا ایک قدم ہے جو معاشرے میں اہم اور مثبت تبدیلی کے لئے ، نمایا رول ادا کرنے والی خواتین کے اعزاز کے لیے افراد اور اداروں کی طرف سے کی گئی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے دیا جاتا ہے ۔ ان ممتاز خواتین نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 2030 ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے تحفظ میں بھی اہم رول ادا کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ معاشرتی ترقی میں خواتین کی مساوی شراکت دار کے اعتراف کی ایک کوشش ہے ۔پرسکار یافتگان نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں عمر ، علاقائی رکاوٹوں یا وسائل کی پرواہ نہیں کی۔ ان کے اس ہمت اور حوصلے سے معاشرے میں بڑے پیمانے پر نوجوان ہندوستانیوں کو تحریک ملے گی، خاص طور پر نہ صرف صنفی دقیانوسی تصورات کو توڑنے کے لئے بلکہ صنفی عدم مساوات اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لئے ۔سال 2019 کے ناری شکتی پرسکار یافتگان کا متعدد شعبوں جیسے زراعت ، کھیل کود ، دستکاری ، جنگلات لگانے اور جنگلی جانوروں کے تحفظ ، مسلح افواج اور تعلیم سے تعلق ہے ۔ایوارڈ یافتگان میں پڈالا بھو دیوی،بینا دیوی،عارفہ جان،چامی مُرمو،نِلزا وانگمو،رشمی اُردھواریش،رشمی اُردھواریش،کلاوتی دیوی، تاشی اورنونگشی ملک،کوشکی چکربورتی،بھاگیرتھی، اما کارتیاینی اما،آونی چترویدی،بھاونا کنٹھ موہنا سنگھ شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا