کٹھوعہ میں جن اَوشدھی دوَس منعقد

0
0

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کی شرکت
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کٹھوعہ کے میڈیکل کالج میں منعقدہ جن اوشدھی دوس کی تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر ٹیلی کاسٹ کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے تھے۔اِس دِن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ آج کا دِن اس سکیم کو مزید فروغ دینے کے لئے منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی اس سکیم کے بارے میں جانکار ی عام کرنے کے مقصد سے بھی آج تقریبا ت منعقد کی جارہی ہیں۔سکیم کے فوائد کے بارے میں حکومت عام لوگوں کو کفایتی نرخوں پر ادویات فراہم کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت 2020کے آخر تک ہر بلاک میں جن اوشدھی کیندر قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔مرکزی حکومت کی حصولیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ کٹھوعہ ضلع میں تعلیم اور صحت شعبے کو مرکزی سرکار کی کوششوں سے کافی فروغ ملا ہے ۔اس سے قبل کٹھوعہ ضلع کے پردھان منتری جن اوشدھی یوجنا کے مستحقین نے اپنے تجربات بانٹیں۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کے بارے میں جانکاری عام کرنے کے لئے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ او پی بھگت ، اے ڈی سی اتل گپتا ،پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر سلیمان چودھری، پی او آئی سی ڈی ایس ریتو مہاجن ، سی ایم او ڈاکٹر اشوک چودھری ، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر راجیش انگورانا ، اے ڈی پلاننگ جی ایم سی بابو رام اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا