بیجنگ، 8 مارچ (یواین آئی) چین کی صحت انتظامیہ نے اتوار کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے 27 مزید اموات ہوئی ہیں جس سے اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3097 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ ان کے پاس ابھی 44 نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس دوران 84 مشتبہ کیس بھی سامنے آئے ہیں۔
ہفتہ کو 1661 افراد کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ 458 مشتبہ افراد اب بھی اس وائرس کے زد میں آنے کے اشارے ملے ہیں جبکہ 23074 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
باہر سے آئے کیس کے علاوہ تین معاملہ چین سے سامنے آئے ہیں جس میں دو بیجنگ کے اور ایک کیس صوبہ گانسو میں سامنے آیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ہفتہ کو بیرون ملک سے 63 کیس سامنے آئے ہیں۔ہفتہ کو 109 نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں ہانگ کانگ میں دو لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ 10 کیس مکاؤ میں اور 45 کیس کی تصدیق تائیوان میں ہوئی ہے جس میں ایک کی موت کی خبر ہے۔ ہانگ کانگ میں 55، مکاؤ میں 10 اور تائیوان میں 13 افراد کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
یواین آئی،