حکومت کھیل کو د کی اقتصادیات کو بڑھاوا دینے کی متمنی

0
0

کھیل کود جموں وکشمیر میں خوشحالی و ترقی کو واپس لانے میں کار آمد ثابت ہوگا:فارو ق خان
لازوال ڈیسک

گلمرگ؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی بدولت جموں وکشمیر میں خوشحالی اور ترقی کو واپس لانے میں بڑی حد تک کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔اِن باتوںکا اِظہار مشیر موصوف نے گلمرگ میں منعقدہ اپنی نوعیت کے پہلے کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فاروق خان نے حکومت ہند کی اُن کاوشوں کو سراہا جو اُنہوں نے جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر کھیل کود کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں انجام دیں۔اِن سرگرمیوں میں کئی متعلقہ ایجنسیاں مختلف سطحوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںجن سے وادی میں سیاحتی سیکٹر کو بڑھاوا دیا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چوں کہ کھیل کود حقیقی معنوں میں تعمیر وترقی کے نئے باب کو درج کررہا ہے ۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے راغب کریں۔اُنہوں نے کہا کہ کھیل کود سرگرمیوں کو عام کرنے سے نوجوانوں میں نظم و ضبط کے علاوہ مثبت رویہ اختیار کرنے میں مدد ملتی ہے ۔فاروق خان نے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں یونین ٹریٹری کے کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو ملکی و بین الاقوامی سطح تک ترقی دینے کی متمنی ہے۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت مرکزی کھیل کود وزارت کی شکر گزار ہے جنہوں نے زمینی سطح پر کھیل کود کے پروگرام منعقد کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں حکومت جموں وکشمیر کے طو ل و عرض میں نئے اِنڈور اور آوٹ ڈور سٹیڈیموں کو بین الاقوامی سطح کے معیار پر تعمیر کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا