ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار سے متجاوز

0
0

نئی دہلی،  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 15 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہو ئے ہیں۔
دریں اثنا پیر کو ملک میں 64 لاکھ 75 ہزار 733 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 20 کروڑ سے زائد افراد کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12428 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 2 ہزار 202 ہو گئی ہے۔ اس دوران 15 ہزار 951 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 318 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3879 سے گھٹ کر ایک لاکھ 63 ہزار 816 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 356 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 55 ہزار 68 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.48 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پررہ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا