’اپنی پارٹی تونیشنل کانفرنس ہے‘

0
0

نیشنل کانفرنس کا سپاہی ہوں،پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد: گگن بھگت
یواین آئی

جموں؍؍سید الطاف بخاری کی نئی پارٹی’اپنی پارٹی‘میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس لیڈر گگن بھگت نے کہا کہ ’میں نیشنل کانفرنس کا ایک سپاہی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس آنے والے وقت میں جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اور مضبوط پارٹی ہوگی۔بتادیں کہ جمعہ کو میڈیا کے ایک حصے نے رپورٹ کیا تھا کہ گگن بھگت بھی سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری کی پارٹی کا حصہ بنیں گے۔ گگن بھگت نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا:’میرے حوالے سے خبریں گشت کررہی ہیں کہ میں کوئی نئی سیاسی جماعت جوائن کرنے جارہا ہوں۔ اس میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے۔ کچھ اخبارات میں میرا نام بھی آیا ہے۔ میں نے فوراً اپنے صوبائی صدر رانا صاحب (دیویندر سنگھ رانا) کو فون کیا اور ان سے کہا کہ میں نیشنل کانفرنس کا ایک سپائی ہوں‘۔ ان کا مزید کہنا تھا’اس پارٹی کا حصہ ہوں جس نے ہمیشہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی اتحاد کی بات کی ہے۔ ہمارے پارٹی قائدین فاروق عبداللہ صاحب اور عمر عبداللہ صاحب قربانی دے رہے ہیں۔ ہماری پارٹی میں ایسے سپائی ہیں جن کو دیکھ کر میرا حوصلہ بلند ہوجاتا ہے۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ میں نیشنل کانفرنس کا ایک مضبوط سپائی ہوں۔ آنے والے وقت میں ہماری پارٹی جموں وکشمیر کی سب سے مضبوط پارٹی ہوگی’۔ الطاف بخاری اتوار کو اپنی سیاسی جماعت ‘اپنی پارٹی’ لانچ کررہے ہیں۔ لانچنگ کی تقریب سری نگر کے تاریخی لال چوک کے نزدیک واقع شیخ باغ علاقہ میں منعقد ہوگی۔تقریب میں ڈی پی این کے غلام حسن میر کے علاوہ عثمان مجید، منجیت سنگھ، وکرم ملوترا (کانگریس)، رفیع میر، جاوید حسین بیگ، دلاور میر، نور محمد، ظفر منہاس، عبدالمجید پاڈر، عبدالرحیم راتھر (پی ڈی پی) اور وجے بقایا (این سی) اس جماعت کا حصہ بننے کا رسمی اعلان کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا