جموں وکشمیر میں بدعنوانی پر روک لگانے کا کام جاری: جتیندر سنگھ

0
0

یواین آئی

جموں؍؍وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پانچ اگست 2019 کے بعد ترقیاتی کاموں نے رفتار پکڑی ہے اور بدعنوانی پر روک لگانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونین ٹریٹری میں آنے والے ایام تعمیر و ترقی کے ہوں گے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘گزشتہ برس پانچ اگست اور 31 اکتوبر کے بعد مرکزی اسکیمیں جموں وکشمیر کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہیں۔ ترقیاتی کاموں نے رفتار پکڑی ہے۔ کرپشن پر بھی روک لگانے کا کام شروع ہوچکا ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘مجھے امید ہے کہ جموں وکشمیر آنے والے وقت میں بھارت کی مین اسٹریم کا حصہ بن کر ترقی کی نئی منزلوں کو چھو لے گا’۔بتادیں کہ پانچ اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کو منسوخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا