انٹر نیشنل سنی سینٹر کے زیراہتمام عرس سرکارکلاں کچھوچھوی کا انعقاد

0
0

ناگپور؍؍گزشتہ روز انٹر نیشنل سنی سینٹربمقام حضرت نظام الدین کالونی ناگپورمیں عرس حضورسرکارکلاں سید مختار اشرف کچھوچھوی منائی گئی ۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے مفتی شمس الزماں خان صابری جامعی نے ان کے تعلق سے کہا کہ آپ کا اسم گرامی سید مختار اشرف اور لقب سرکار کلاں مخدوم المشائخ کے لقب سے بھی آپ ہی کو یاد کیا جاتا ہے آپ عالم ربانی مولانا سید احمد اشرف علیہ الرحمہ کے شہزادے اور مجدد سلسلہ اشرفیہ اشرف الصوفیہ حضور اعلی حضرت اشرفی میاں علیہ الرحمہ کے پوتے ہیں آپ حضور سید عبد الرزاق نورالعین علیہ الرحمہ کے نسبی اولاد اور حضور مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی سامانی علیہ الرحمہ کے روحانی فرزند ہیں آپ اپنے وقت کے واقعی مخدوم المشائخ تھے آپ صرف روحانی بزرگ ہی نہیں بلکہ علم و ادب کے کوہ ہمالہ بھی تھے فتاوی سرکار کلاں آج بھی زینت لائبریری ہے جو کوہ ہمالہ ہونے کی ترجمانی کرتی ہے آپ ایک زمانے تک اپنے جدامجد کا قائم کردہ ادارہ الجامعتہ الاشرفیہ،مبارک یوپی الہند کے سرپرست بھی رہے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ بحمد اللہ مخدوم المشائخ کی ذات گرامی ایسی تھی جس طرح باہر والوں سے پیار کرتے تھے اس سے کہیں زیادہ اپنے گاؤں والوں سے پیار کرتے تھے راقم کی ملاقات گاؤں کے اکثر بوڑھے حضرات سے ہوئی سبھی یہی کہتے تھے ہمارے محمد میاں محمد میاں تھے گاؤں والے انہیں پیار سے محمد میاں کہتے تھے حضرت قبلہ کاٹنے کا کام نہیں جوڑنے کا کام کیا کرتے تھے سب کو ملاکر رکھتے مشائخ رضویہ اور مشائخ اشرفیہ میں حضرت قبلہ کے وقت میں خوب محبت تھی یہی وجہ ہے کہ حضور مفتی اعظم علیہ الرحمتہ و الرضوان کی نماز جنازہ آپ ہی نے پڑھائی جس کے چشم دید گواہ ہزاروں معتبر و مستند افراد کی شکل میں آج بھی موجود ہیں مختصر یہ کہ حضور سرکار کلاں علیہ الرحمہ اپنے دور کے جہاں زبردست روحانی بزرگ تھے تو وہیں اپنے وقت کے لاجواب مفتی بھی اخلاق، وفائ، خلوص کا عالم یہ کہ اپنی پوری زندگی یہی پیغام دیتے رہے ۔ابومحامد الحاج آل رسول احمد نے کہا ہندوستان کامشہورمقا م(کچھوچھہ شریف )گزشتہ برسہابرس سے علم وعرفان کرامت و ولایت کا مرکز رہا ہے ۔ آج بھی ہے اوررہے گا۔ اس متبرک مقام میں بڑے بڑے عظیم وجلیل علماء ، مدبر، مفکر،محشی، صاحب کرامت و ولایت نفوس قد سیہ پیدا ہوئے جنکی شعائوں سے ایک عالم منور وتابناک ہے تاجدار سلسلہ اشرفیہ کے علمی فیضان سے دنیائے سنیت بہرومند ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ مخدوم المشائخ مفتی سید مختار اشرف کچھوچھوی قد س سرہ کی ذات مسلمانان اہلسنت کے درمیان محتاج تعارف نہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا