کروناوائرس کاخطرہ اور سرکارمیلوں میں مست!

0
0

دُنیابھرمیں جان لیواکروناوائرس نے تباہی مچارکھی ہے،جس سے اب تک قریب3200سے زائدافرادنے دم توڑاجبکہ لاکھوں اس مرض میں مبتلاہیں جن کاعلاج ومعالجہ چل رہا ہے،چین کے وہان سے شروع ہوایہ قہر دُنیابھرتک جاپہنچاہے،قریب 75ممالک تک یہ وباء پھیل چکی ہے،ہندوستان میں بڑااحتیاط برتاگیا،بڑی تیاریاں کی گئیں، یہاں پہنچتے پہنچتے اس وائرس کوکافی وقت لگالیکن اس لعنت نے یہاں داخل ہونے میں کامیابی حاصل کرہی لی اور حکومت کے تمام اقدامات کوچکمہ دے دیا،پہلے3معاملات سامنے آئے ،کیرالاکی حکومت مبارک باد کی مستحق ہے جس نے تین مریضوں کاکامیابی سے علاج کیااورانہیں اسپتال سے رخصت کیا، لیکن ان تین معاملات کے بعد کافی دِنوں یاہفتوں بعد نئے معاملات سامنے آئے جو پہلے روز2اور دوسرے روز28جبکہ تیسرے روز ان کی تعداد30تک جاپہنچی اور یہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے،وزیراعظم ہند تمام ترصورتحال پرنگاہیں گاڑے ہوئے ہیں ،وہ اپنی بین الاقوامی مصروفیات ترک کرکے تمام بین الاقوامی دورے منسوخ کرچکے ہیں، یہاں تک کہ ملک میں ہولی ملن کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ لیاہے،اوراہلیانِ وطن کوصاف پیغام دیاہے کہ وہ بھیڑ بھاڑسے گریز کریں،اورملک میں ایسی احتیاطی تدابیریں کی جارہی ہیں ، لیکن جموں وکشمیرمیں صورتحال انتہائی افسوسناک اورگمراہ کن ہے،جہاں انتظامی سطح پر غفلت تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، حکام خزانہ عامرہ کی لوٹ کھسوٹ کے امکانات کوہرحال میں بنائے رکھنے کیلئے بضد ہیں، یہاں مختلف اندازمیں میلے ہورہے ہیں، کھیلوانڈیاکے تحت کشمیرمیں کھیل کود کے مقابلے منعقدہونے جارہے ہیں جہاں ملک بھرسے 800سے زائد کھلاڑی ودیگرکھیل حکام کی آمدمتوقع ہے، ایسے حالات میں یہ کھیل کود مقابلے منسوخ کرنے میں انتظامیہ کوکیامشکل ہے،یہ سمجھ سے بالاترہے، حکومتی غفلت کومجرمانہ غفلت کہاجائے توبیجانہ ہوگا،تمام طرح کی تقریبات ،کھیل کود کے مقابلے فی الحال فوری طورپرمنسوخ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کروناوائرس پھیلنے کے امکانات معدوم ہوجائیں لیکن ایل جی انتظامیہ کی منشاء عوام کو اس جان لیواوائرس کی لپیٹ میں لانے والی معلوم ہوتی ہے،اُمیدکی جانی چاہئے کہ فوری طورپر اقدامات اُٹھائے جائیں اور موسمی حالات کوبھی ملحوظ نظررکھتے ہوئے کھیلوانڈیاودیگر صنعتی،کسان وباغبانی سے متعلق میلے منسوخ کردینے چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا