مینڈھر کا ناقص نکاسی نظام

0
0

با رش کا پا نی اندرونی گلی کوچوںمیں گھسنے سے تمام علاقے زیر آب
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍مینڈھر کے ناقص نکاسی نظام کی وجہ سے با رش کا پا نی اندرونی گلی کوچوںمیں گھسنے سے تمام علاقے زیر آب کر دیتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو خاص کر بچوں،عورتوں و بزرگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔ مقامی دکانداروں اور عام لو گو ںنے محکمہ دیہی تر قی کے خلاف احتجاج جتاتے ہوئے کہا کہ مینڈھر قصبہ کی صفائی کیلئے مینڈھر قڈا کی بولی لگا ئی جاتے ہے اور بو لی کے نام پر لاکھو ں روپے اکھا ٹے کے جا تے ہیں لیکن نہ ہی ڈرینج سٹسم کو ٹھیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی با زار کی صفا ئی کی جاتی ہے ۔لو گو ں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ با زار میں دکا ندروں اور عام لو گو ں کو بہتربنیادی سہولیات میسر رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ قصبہ میں صفائی کا فقدان ہے جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔جبکہ تحصیل انتظا میہ اس کی طر ف دھیا ں نہیں دے رہا ہے اور گند گی کی وجہ سے بیما ری پھیلنے کاا مکان ہے۔ چوہد ری جمیل، عبدلرٔوف، ونود شرما و دیگر لو گو ں نے کہا کہ قصبہ میں لاکھوں روپیوں کے اسٹریٹ لائٹس کئی سال قبل نصب کئے گئے تاہم آج تک روشن نہ ہو سکی جس کی وجہ سے پرندوں نے ان میں اپنے آشیانے بنائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بہتر یہی ہوگا کہ اس محکمہ کو بند کر کے کسی اور دوسری جگہ منتقل کیا جائے ۔ اُدھر بس اڈے مینڈھر میں بھی صفائی کا فقدان ہے علاقہ میں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر ہیں جس کے نتیجے میں وہاں وبائی بیماری پھوٹنے کا اندیشہ ہے اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاںآرہے سیلانیوں کو بھی مشکلاتوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،اس حوالے سے تحصیل انتظا میہ کے ایک اعلیٰ آفیسر سے بات کی گئی تو انہو ں نے بتایا کہ جہاں تک ڈرینج سسٹم کا سوال ہے یہ مسئلہ محکمہ بجلی کا ہے اور وہی اس مسئلہ کو حل کرے گئے،علاقہ میں صفائی کے فقدان کے حوالے سے، انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی تر قی قصبہ میں صفائی کر و اتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں متعلقہ محکمو ں سے بات کر و ں گا اور جلد سے جلد قصبہ میں صفائی اور ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کر و ں گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا