راجوری میں جعلی کرنسی کیساتھ ایک شخص گرفتار

0
0

عمرارشدملک

راجوری؍؍راجوری مارکیٹ میں جعلی کرنسی کی گردش کرنے کے لئے سماج دشمن عناصر کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے راجوری پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے جعلی کرنسی والے نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سریندر کھڈیار کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم اس علاقے میں معمول کے گشت پر تھی کہ انہوں نے سڑک کے کنارے ایک شخص کو دیکھا جس نے پولیس ٹیم کو دیکھ کت مشتبہ سلوک کرنا شروع کردیا اور اس نے چلنے پھرنے کا رْخ بدلا۔ پولیس نے بتایا کہ شکوک وشبہات کرتے ہوئے پولیس کی ٹیم نے مختصر تعاقب کے بعد اس شخص کو روک لیا اور اس کے پاس سے 500 روپے کے نوٹ پر مشتمل نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ نقد نوٹوں کی جانچ پڑتال کے دوران 99ہزار روپے کے 500 کے 198 نوٹ جعلی نوعیت کے پائے گے جس کے بعد تمام نوٹوں ضبط کر کے کیس درج کیا گیا اور ملز کی شناخت عبدالخالق پرویز ولد منشی خان ساکنہ دھارکلون مینڈھر پونچھ ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ راجوری میں کیس درج کر دفعہ 489C کے تحت ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی راجوری چندان کوہلی نے بتایا کہ ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم جعلی کرنسی کک گردش میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لئے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا