آل پارٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی ریاسی کے صدر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل پارٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی رِیاسی کے ممبران کمیٹی کے صدر سکھ دیو شرما کی قیادت میں آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوئے۔وفد نے مدر اینڈ چائیلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال رِیاسی کو مکمل طور پر چالو کرنے کے لئے ہسپتال میں تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک یاد داشت پیش کی۔وفد نے سلاح سے بھیم گڈھ قلعے تک روپ وِے پروجیکٹ قائم کرنے کے امکانات تلاش کی بھی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبران کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام جائز معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا