ڈاکٹر درخشاں اندرابی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سینٹرل وقف کونسل کے ممبر اور وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی ، مرکزی وزارتِ برائے اقلیتی امور کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔ڈاکٹر اندرابی نے لیفٹیننٹ گورنر کو وقف جائیداد وں کے تحفظ سے متعلق کونسل کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں تعلیمی سیکٹر کو پبلک لائبریریوں کے ذریعے اور زیادہ مؤثر بنانے کے معاملات درج تھے۔اُنہوں نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جموںوکشمیر میں تمدنی پروگراموں اور کثیر اللسان سمپوزیم منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر اندرابی کو یقین دلایا کہ ان تمام اہم معاملات کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے ڈاکٹر اندرابی کو عوامی بہبودی سے متعلق اُٹھائے جارہے اقدامات جاری رکھنے کی صلاح دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا