لازوال ڈیسک
گلمرگ؍؍مرکزی وزیر برائے امور ِ نوجوان و کھیل کود کرن رجیجونے آج کہا کہ حکومت ہند جموںوکشمیر میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر وسعت اور ترقی دینے کی متمنی ہے ۔گلمرگ میں ایک ٹاک شو سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں بہتر اِنڈور سپورٹس بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے جار ہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنڈور سٹیڈیموں پر کام جاری ہے اور اِس برس کے آخر تک تمام اضلاع میں اِنڈور سٹیڈیم قائم ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان، امورِ نوجوان وکھیل کود کے سیکرٹری سرمد حفیظ ، ڈی جی کھیل کود ڈاکٹر سلیم الرحمان ، سیکرٹری سپورٹس کونسل ڈاکٹر نسیم چودھری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔بعد میں مرکزی وزیر نے کھلاڑیوں اور کھیل کے شائقین کے ساتھ بات چیت کی۔