نمائندہ لازوال
رام بن؍؍ضلع رام بن کے دوردراز علاقہ ببڑوتا میں گزشتہ دو ہفتوں سے مال مویشی میں ایک نامعلوم مرض پیدا ہو ہے جس کے سبب ابھی تک آدھ درجن کے قریب مویشی ہلاک ہو چْکے ہیں اس سلسلہ میں ?بات کرتے ہوئے عبدل غنی کمار پنچ وارڈ نمبر 4 اشنی پنچائت ببڑوتا نے میڈیا کو بتایا کہ کئی بار محکمہ کو مطلع بھی کیا لیکن اس جانب بلکل بھی توجہ نہیں دی جس کا خامیازہ غریب کسان کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے محکمہ پر عدم توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اگر مویشیوں کو بروقت ویکسین دیا گیا ہوتا تو شائد کسی کسان کا نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑتا انہوں نے متعلقہ محکمہ کے آفیسر سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کے اندر پیدا بیماری کی چانچ کر ویکسین کا اہتمام کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی کے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے