طاہر کو سات دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے ملزم عام آدمی پارٹی(آپ)سے نکالے گئے کونسلر طاہر حسین کو جمعہ کو سات دنوں کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔خفیہ محکمے(آئی بی)کے جوان انکت شرما کے قتل کے ملزم طاہر کو لے کر دہلی پولیس کی ٹیم دیر شام کڑکڑڈوما عدالت میں پہنچی۔معاملے کی سماعت کے بعد عدالت نے اسے سات دنوں کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔اس سے پہلے جمعرات کو ضلع اور سیشن جج سدھیر کمار جین نے نہرو نگر سے سابق کونسلر طاہر کی عبوری ضمانت عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کی کہ ملزم کی طرف سے کوئی عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔طاہر نے منگل کو عبوری ضمانت کیلئے عرضی دائر کی تھی۔دوسری جانب راؤز ایونیو میں واقع خصوصی عدالت میں خودسپردگی کی عرضی خو خارج کرنے کے بعد طاہر کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جمعرات کو گرفتار کرلیا۔طاہر پر خفیہ محکمے کے جواب کے قتل کے علاوہ فسادات کا الزام ہے۔اس پر تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔وہ پچھلے ہفتے ہوئے فسادات کے بعد سے فرار ہوگیاتھا۔دہلی تشدد میں شامل ہونے کا الزام جھیل رہے طاہر اس طرح کے کسی بھی واقعہ میں شامل ہونے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔اب اس معاملے میں دہلی پولیس طاہر کے بیان کی بنیاد پر بھی ان سے پوچھ تاچھ کریگی۔دہلی پولیس کے اے سی پی اجیت کمار سنگلا نے انکشاف کیاتھا کہ واقعہ کی جانچ کے دوران ملزم طاہر کی بھی بات سنی جائیگی۔واضح رہے کہ آئی بی کے جوان انکت کی لاش چاند باغ کے نالیسے 26فروری کو ملی تھی۔انکت کو بڑی بے رحمی سے قتل کیاگیاتھا۔شہریت ترمیمی قانون(سی ایاے)کے مسئلے پر پچھلے ہفتے شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں فسادات ہوئے تھے۔کئی گھروں ،دکانوں اور دیگر اداروں کو فسادیوں نے آگ کے حوالے کردیاتھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا