کچھ ستارے’ہاتھ‘سے ٹوٹنے اور’ہل‘سے چھوٹنے والے ہیں

0
0

وکرم ملہوترہ اورمنجیت سنگھ نے کانگریس سے استعفیٰ دیا،سیدالطاف بخاری کی نئی پارٹی میں شامل ہونگے
جان محمد

جموں؍؍خصوصی درجے کے خاتمے اوراہم مین اسٹریم سیاسی لیڈران کی نظربندی کے بیچ نئے جموں وکشمیرمیں نئی سیاسی جماعت آئندہ ایتوارکو’لانچ‘ہونے جارہی ہے، قریب سات ماہ کی سخت مشقت اور کشمیرسے دِلی تک مصروف ترین سرگرمیوں کے بعد سابق وزیر سید الطاف بخاری نے ’اپنی پارٹی ‘کے نام سے نئی جماعت لانچ کرنے کااعلان کیاہے، اس موقع پر نیشنل کانفرنس، کانگریس کے علاوہ کئی دیگر جماعتوں سے سینئر لیڈران سید الطاف بخاری کی پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے اورمرکزی خطہ جموں وکشمیرمیں سیاسی عمل کاایک نیادور شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایتوارکوسیدالطاف بخاری اپنی نئی سیاسی جماعت باضابطہ طورپرلانچ کرنے جارہے ہیں، اس بیچ کئی سیاسی جماعتوں کے کمزورپتے جھڑنے کواورالطاف بخاری کی جھولی میں گرنے کوتیارہیں، تاہم سب سے زیادہ جھٹکے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کولگنے والے ہیں ۔سید الطاف بخاری کی جانب سے پارٹی لانچ کرنے کی تاریخ سے ٹھیک قبل جموں سے کانگریس کے دوسینئر رہنمائوں نے پارٹی کوخیربادکہتے ہوئے جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ غلام احمد میرکواپنے استعفے ارسال کر دئیے ہیں۔باوثوق ذرائع سے ’لازوال‘کومعلوم ہواہے کہ سید الطاف بخاری کی جانب سے نئی پارٹی لانچ کرنے کی تیاریوں کے بیچ جموں سے کانگریس کے سینئر لیڈر اورجموں اربن کے پی سی سی صدر وکرم ملہوترانے اپنااستعفیٰ پی سی سی سربراہ غلام احمدمیرکوبھیج دیاہے۔یہ سید الطاف بخاری کیلئے دارالخلافائی شہرجموں میں نئی پارٹی کیساتھ ایک بڑی اینٹری ہوگی۔وکرم ملہوترا سینئر کانگریس رہنما وسابقہ ریاست جموں وکشمیرکی قانون ساز کونسل کے چیئرمین امرت ملہوتراکے صاجزادے ہیں، اورجموں شہرسے ایک نوجوان اورپارٹی کے اہم عہدیدار کاالطاف بخاری کی ’اپنی پارٹی‘میں شمولیت اختیارکرناکانگریس کیلئے بڑادھچکہ ثابت ہوگا، دوسری کانب جاٹ رہنمامنجیت سنگھ نے بھی پی سی سی سربراہ کو اپنااستعفیٰ سونپتے ہوئے کانگریس کوخیرباد کہہ دیاہے۔معلوم ہواہے کہ یہ دونوں رہنما الطاف بخاری کی نئی پارٹی‘اپنی پارٹی‘میں شمولیت اختیارکریں گے۔دوسری جانب جموں سے نیشنل کانفرنس کے کئی لیڈران کا بھی سیدالطاف بخاری کے کارواں میں شامل ہونے کاامکان ہے۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بھاجپا سے نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے سرخیوں میں رہ چکے ایک سابق رکن اسمبلی گگن بھگت بھی الطاف بخاری کیساتھ ہاتھ ملانے جارہے ہیں جونیشنل کانفرنس کیلئے ایک بڑانقصان ثابت ہوسکتاہے۔اُدھر وادی کشمیرسے کئی سینئررہنمائوں کاالطاف بخاری کی جماعت میں شرکت کاامکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بخاری کی ’اپنی پارٹی‘کے لانچنگ کے دن غلام حسن میر کے علاوہ پی ڈی پی، کانگریس، این سی اور بی جے پی سے وابستہ متعدد لیڈر بشمول عثمان مجید، رفیع میر، جاوید حسین بیگ، دلاور میر، نور محمد، ظفر منہاس، عبدالمجید پاڈر، عبدالرحیم راتھر (پی ڈی پی) اور وجے بقایا (این سی) اس جماعت کا حصہ بننے کا رسمی اعلان کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری 8 مارچ یعنی اتوار کو اپنی سیاسی جماعت ‘اپنی پارٹی’ لانچ کریں گے۔ لانچنگ کی تقریب سری نگر کے تاریخی لال چوک کے نزدیک واقع شیخ باغ علاقہ میں منعقد ہوگی۔ ان کے ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لانچنگ کی تقریب دن کے قریب دو بجے منعقد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کا انعقاد شیخ باغ میں ہی ہوسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا