پلوامہ کے نامور مذہبی رہنما اور میر واعظ مرحوم مولانا غلام محی الدین عازم کی نوہی برسی پر تقریب منعقد

0
0

مرحوم کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا
تنہا ایاز

پلامہ؍؍قصبہ پلوامہ کے نامور مذہبی رہنما اور میر واعظ پلوامہ مرحوم مولانا غلام محی الدین عازم کی نوہی برسی کے موقے پر پلوامہ میں ایک دعاہیہ مجلس منعقد کی گی ۔دعاہیہ مجلس مرحوم کے فرزند اور چیرمین اوقاف اسلامیہ پلوامہ بشیر احمد عازم کے گھر واقع ژاٹہ پورا پلوامہ میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکہنے والی شخصیات نے شرکت کی ،نمائندے تنہا ایاز کے مطابق مرکزی جامع مسجد پلوامہ کے امام حی مولوی محمد اکرم ڈار کے علاوہ مولوی محمد امین,مولوی محمد عبداللہ,صدر ٹریڈرس فیڈرشن پلوامہ حاجی نشار احمد وانی اور اوقاف اراکین نے مجلس میںاپنے خیالات کا اظہار کیا.مقررین نے مرحوم مولانا عازم کی دینی ،علمی اور سماجی خدمات کو سراہا اور مرحوم کو ایک بیباک مزہبی رہنما قرار دیا گیا ۔ مرحوم کے قائم کئے گئے سکول غوثیہ انسٹچوٹ پلوامہ کو از سرنو مضبوط اور مستحکم بنانے کا عہد کیا گیا ہے۔ آخر پر مرحوم کے حق میں دعا کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا