پولیوشن کنٹرول بورڈ راجوری کی شجرکاری مہم اختتام پذیر

0
0

عمرارشدملک

راجوری؍؍جموں کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ ڈویڑن راجوری کے زیر اہتمام ایک ہفتہ طویل پودے لگانے والی مہم کا آغاز ہوا جو منگل کو اختتام پذیر ہوگئی۔ ڈویڑن آفیسر پولیوشن بورڈ راجوری بدر حسین نے بتایا کہ ایک ہفتے تک جاری شجرکاری مہم کے دوران ضلع راجوری کے مختلف تحصیل سطح پر سرکاری اداروں، اسکولوں اور مذہبی عبادت گاہوں میں مختلف قسم کے تقریباً 2ہزار پودے لگائے گے۔ انہوں نے بتایا ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ایک ہفتہ تک یہ مہم جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں بتایا کہ شجرکاری کے آخری روز تعلیم گھر اسکول میں ہودے لگائے گے اور اس دوران طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس کی بقا کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔ بدر حسین نے بتایا کہ طالب علموں کو ماحول کو تحفظ دینے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ طالب علم اپنے اپنے گھر اور محلوں میں بھی پودے لگائے اور ان کی حفاظت بھی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا