ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ٹور کو دکھائی ہری جھنڈی
یوسف جمیل
پونچھ؍؍ضلع پونچھ سے کسانوں کا ایک ٹور جموں کشمیر و دوسری ریاستوں کے دورے پر روانہ ہوا۔ان کسانوں کے ٹور کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ہری جھنڈی دکھائی۔چیف ایگریکلچر آفسر پونچھ نے ذرائے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹور میں کل 72 کسان شامل ہیں جن میں سب ڈویزین پونچھ کے 42 کسان اور سب ڈویژن مینڈھرکے 30 کسان شامل ہیں۔اس کے دوران کسانوں کو متعدد فصلوں اور بیجوں کے بارے جانکاری فراہم کی جائے گی۔وہیں پالمپور یونیورسٹی کا دورا کرنے کا بھی ان تمام کسانوں کو موقع ملے جائے گا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے ان کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ ٹور سے واپس آکر اپنے علاقاجات میں نئی فصلوں کو اگائیں۔جس سے علاقے میں نئی فصلیں متعارف ہونگی اور کسانوں کی آمدنیوں میں بھی اضافی ہوگا۔