یوسف جمیل
پونچھ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو کی قیادت میں ضلع سرویلینس کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال ڈی ایف او موہن چودھری سی ایم او پونچھ سی ای او مونسپلٹی محکمہ صحت کے پروگرام آفسر جگبیر سنگھ پرتم سپریچول ٹرسٹ پونچھ کے علاوہ متعدد آفسران موجود رہے۔اس میٹنگ کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے سی ایم او پونچھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کو مستعد رکھیں اور عوام کو تمام ذرائے کے ذریعے جانکاری فراہم کریں۔اس موقع پر ان لوگوں سے اپیل کی گئی جو گزشتہ ماہ میں بیرون ملک سفر کرچکے ہیں۔انہیں آگے آکر اپنے آپکو چیک کروانا چاہیے۔اس کرونا وائرس کے تعلق سے اعلاج کی جانکاری مندرجہ ذیل نمبرات پر حاصل کی جاسکتی ہے۔01123978046 منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ولفئیر جی آی او (01912549676 اسٹیٹ لیول سیل ) 01912520982 صرف صوبہ جموں کے لئے۔جس لوگوں کو بھی کرونا وائرس کے حوالے سے خدشات لاحق ہوں وہ مندرجہ بالا نمبرات پر فون کرکے جانکاری حاصل کرسکتا ہے۔اور وہ اپنا اعلاج وقت پر کروا سکیں۔