سیکرٹریٹ میں فنڈز کی لوٹ مار

0
0

ضرورت مند انتظار میں اور تجربے کار ٹھیکیدار کمیشن کے ذریعے سپیشل فنڈز حاصل کرتے ہیں
عمرارشدملک

راجوری: ہر سال مالی سال کے اختتام پذیر ہونے سے قبل جموں کشمیر سیکرٹریٹ میں لاکھوں روپے صرف چند فیصد کمیشن دے کر حاصل کئے جاتے ہیں اور ضرورت مند لوگوں کو ہر بار صرف انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت مالی سال اختتام پذیر ہونے والا ہے اور ضرورت مند انتظار میں ہیں کہ شاید حکومت فنڈز ریلیز کرے گی لیکن وہیں سیکرٹریٹ میں پیسے دے کر پیسے لینے کا سلسلہ عروج پر چل رہا ہے اور اس میں اعلیٰ آفیسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے کے فنڈز صرف چند فیصد کمیشن سے حاصل کئے جارہے ہیں اور زیادہ تر سیاسی منظور نظر اور تجربے کار ٹھیکیدار علیحدہ علیحدہ کاموں کے لئے فنڈز کی خریدوفروخت کرتے ہیں اور مجبور ضرورت مند ہر سال اس انتظار میں رہتے ہیں ان کے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے انہیں فنڈز دستیاب ہونگے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا اور کمیشن خوروں کی ملی بھگت سے چند مفاد پرست لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری کرتے ہیں اور یہ واقعات کسی ایک یا دو اضلاع کا نہیں بلکہ جموں کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں ہورہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر سے لوگوں نے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ کو بند کروائے اور اس میں ملوث چھوٹے بڑے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا