ترقیاتی کمشنر کولگام نے گجر پورہ علاقے کا دورہ کیا

0
0

زمین کھسکنے سے ہوئے نقصان کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنرکولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج آفیسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ نور آباد کے گجر پورہ علاقے کا دورہ کیا اورزمین کھسکنے سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔اُن کے ہمراہ اے ڈی سی،ایس ڈی ایم نور آباد،محکمہ صحت عامہ،تعمیرات عامہ،پی ایم جی ایس وائی،آبپاشی کے آفیسران اورڈی ایف او کے علاوہ تحصیلدار اوردیگر آفیسران بھی تھے۔ترقیاتی کمشنر نے سڑکوں،رہائشی مکانوں اور سکولی عمارتوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو نقصان کا تخمینہ لگانے اوراس سلسلے میں اُن کے دفتر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے علاقے میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا