سرحدوں پہ زندگی خوف و ہراس میں

0
0

ہند۔پاک افواج کے مابین کشیدگی کانہ تھمنے والاسلسلہ عذاب جیسا
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍لا ئن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت ا فواج کے درمیان گولیوں کی گن گرج کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوںمیں ایک دفعہ پھر تشویش اور خوف و دہشت کا ماحول میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ مختلف سرحدوں علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں لوگوں خوف و ہراس میں زند گی گز ار رہے ہیں ۔ لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان بندوقوں کی گن گرج بدستور جاری ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کنٹرول لائن پر بالاکوٹ، بسونی ڈھر انہ، چھجلہ پتری اور دیگر علاقو ں میںپا کستانی فائرنگ کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ بھارت پاکستان فوج کے مابین بندوقوں کے دہانے کھل جانے کے باعث لائن آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوںمیں پھر فکر وتشویش اور خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ گھرو ں کے اندر قیدیو ں کی طر ح زند گی گز ار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوںلائین آف کنٹرول کے آر پار بھارت پاکستان فوج کے درمیان گولہ بھاری کے نتیجے میں بیس ہزارکے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تھا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا