کشتواڑ کے ہستی علاقہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

0
0

نمائندہ لازوال
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ کے درابشالہ بلاک کے ہستی اپر پرایمری سکول زون کشتواڑ میں بلاک میڈیکل آفیسر کشتواڑ کی زیر نگرانی میں ڈاکٹر نذیر حسین شیخ نے درابشالہ کے ہستی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں اپر پرائیمری سکول میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کا بھی معاینہ کیا گیا۔ساتھ ہی ساتھ مفت دوایاں بھی تقسیم کی۔ اس دوران ڈاکٹر نذیر حسین شیخ نے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت بھی جانکاری دی کہ کشتواڑ ہسپتال میں تمام علاج ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں مفت کیے جاتے ہیں اور سکولی طلبہ کو صاف صفائی پر بھی زور دیا کہ ہاتھ صابن سے دھو کر کھانا کھائیں اور اپنی صحت جو چْست و تندرست رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا