ڈپٹی کمشنرنے عوام کودرپیش مسائل سنے،موقع پرمتعلقہ حکام کوہدایات جاری کیں
نمائندہ لازوال
کشتواڑ ؍؍وادی چناب کے ضلع کشتواڑ کے بلاک پاڈر میں محکمہ دیہیترقی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی سر براہی میں ایک عوامی دربار منعقد ہوا۔اس دوران محکمہ دیہی سدھار کے بلاک آفیسر بلاک پاڈر کے علاوہ محکمہ کے دیگر ملازمین نے بھی شمولیت اختیار کی جبکہ بلاک پاڈر کے پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ بھاری تعداد میں مقامی لوگوں اور معزز شہریوں نے بھی پبلک دربار میں شمولیت اختیار کی اس دوران کئی اہم مسایل زیر بحث لائے گئے تاہم عوامی نمایندوں نے تعمیر وترقی کے حوالے سے کئی مسائل پیش کیے گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر کشتوراڑ نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ انکے جائیز مسائل پر بھر پور توجہ دی جائے گی اور انکے اہم مسائل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس دوران محکمہ دیہی سدھار میں واجب الادا دقومات کو واگزار کرانے کی بھی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی جبکہ علاقہ کے دیگر مسائل بشمول سڑکیں، بجلی، پانی ودیگر بنیادی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی عوام کو یقین دہانی کرائی گئی تاہم مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے رول کی سراہانہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں انکو تمام درپیش مشکلات سے نجات حاصل ہونی کی پوری امید ہے اور علاقہ میں نئی صبح کا انتظار رہے گا۔