دہلی تشدد پر بحث کے لئے راجیہ سبھا میں رضامندی ہوگئی

0
0

حکومت کو دہلی کی صورت حال واضح کرنی چاہئے:غلام نبی آزاد
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی تشدد پر بحث کرانے پر برسراقتدارپارٹی اور اپوزیشن کے درمیان راجیہ سبھا میں آج رضامندی ہوگئی لیکن راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو سے منظوری ملنے کے فورا بعد ہی بدھ کو اس پر بحث شروع ہوگی۔ایوان میں اپوزیشن اراکین نے تشدد کے واقعات پر فورا بحث کرانے کا مطالبہ کا لیکن برسراقتدار فریق اس پر راضی نہیں ہوا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دومرتبہ ملتوی کرنے کے بعد پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔اپوزیشن کے ہنگامہ کے وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سال نہیں ہوپایا اورراجیہ سبھا میں منگل کو دہلی تشدد کے سلسلے میں برسراقتدار پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان نوک جھونک اور زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوسری مرتبہ تین بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ضروری دستاویز ایوان میں پیش کئے اور مرکزی سنسکرت یونیورسٹی بل 2019 پر مزید بحث کے لئے انا ڈی ایم کے این نونیت کرشن کا نام پکارا گیاتو کانگریس سمیت اپوزیشن کے سبھی اراکین کھڑے ہوگئے اور دہلی تشدد پر بحث کا مطالبہ کرنے لگے ۔ کانگریس کے آنند شرما نے لا اینڈ آرڈر کے تعلق سے سوال کرنے کی کوشش تو ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ افراتفری کے دوران نظم ونسق پر سوال نہیں کیا جاسکتا۔مسٹر نونیت کرشن کے ایوان میں موجود نہیں ہونے کی وجہ سے مسٹر ہری ونش نے جنتا دل یو کی پروین کہکشاں کو بولنے کے لئے کہا اور وہ بولنے لگی تو اپوزیشن کے اراکین نے شوروغل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوروغل کے دوران اراکین کو بولنے کے لئے کیسے کہا جاسکتا ہے ۔اس درمیان ایوان کے لیڈر تھاور چند گہلوت نے کہا ہے کہ حکومت ایوان میں بحث کے لئے تیار ہے اور چیئرمین اس کے لئے وقت متعین کریں گے ۔ ایوان میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ حکومت کو دہلی کی صورت حال واضح کرنی چاہئے ۔ایوان میں حکومت حالات معمول پر ہونے کے بعد بحث کرانے کی بات کررہی ہے جبکہ ایوان کے باہر دہلی میں حالات معمول پرہونے کی بات کرتی ہے ۔ اس پر برسراقتدار پارٹی کی جانب پہلی قطار میں بیٹھے اراکین نے بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ وہ ایوان میں اس مسئلہ پر بحث نہیں چاہتے ہیں۔ اس کے بعد انہوںنے ایوان کی کارروائی تین بجے تک ملتوی کردی۔اس سے پہلے صبح میں بھی راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ جو صورت حال ابھی ایوان میں ہے اسی کی وجہ سے دہلی تشدد پر یہاں ابھی بحث کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی جاری رہنے پر انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس سے وقفہ سوال اور وقفہ صفر نہیں ہوسکا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا