وزیراعظم نے کوروناوائرس کے سلسلہ میں تیاری کا جائزہ لیا

0
0

گھبرانے کی ضرورت نہیں،مل کرکام کرناہے:مودی
سیکرٹری نے کوروناوائرس سے پیدا شدہ امکانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریند ر مودی کووڈ-19 ناول کوروناوائرس کے سلسلہ میں تیاری کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’کووڈ-19ناول کوروناوائرس کے سلسلہ میں تیاری کا مفصل جائزہ لیا۔ مختلف وزارتیں اور ریاستیں مل کر کام کررہی ہیں اور ہندوستان میں آنے والے لوگوں کی جانچ سے لے کر فوری طور پر طبی امداد فراہم کرانے تک کے کام کئے جارہے ہیں۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمیں مل کر کام کرنے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کچھ چھوٹے اور اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ‘‘۔دریں اثناء کابینہ سیکرٹری راجیو گوبا نے آج ریاستوں اور یوٹیز کے چیف سیکرٹریوں اور ہیلتھ سیکرٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے کورونا وائرس سے پید شدہ امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائز ہ لیا۔مرکزی ہیلتھ سیکرٹری اور مرکزی سرکار کے کئی دیگر افسروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری جے اینڈ کے بی وی آر سبھرامنیم نے انتظامیہ اور صحت محکمہ کے اعلیٰ افسروں کے ہمراہ جموںوکشمیر حکومت کی طرف سے میٹنگ میں شرکت کی۔ کابینہ سیکرٹری نے چیف سیکرٹریوں اور ہیلتھ سیکرٹریوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ریاستوں اور یوٹیز سے کہا گیا ہے وہ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں اور مختلف مقامات پر سخت چوکسی برتیں تاکہ اس انفیکشن سے بچا جاسکے۔کابینہ سیکرٹری نے چیف سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے ریاستوں اور یوٹیز میں انتظامات پر نظر گزر رکھیں اور مناسب کورین ٹائن کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے لازمی پروٹوکال کے مطابق شک آور یا تصدیق شدہ معاملے سے نمٹنے کے لئے علاحدہ سہولیات اور آلات دستیاب رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقعہ پر بتایاگیا کہ ائیرپورٹ سمیت تمام داخلہ پوائنٹس پر سیلف ڈیکلریشن فارم بھرنا لازمی ہے تاکہ مسافروں کیا سفر ریکارڈ درج کیا جاسکے اور یہ پتہ لگے کہ یہ شخص کسی متاثرہ ملک کے کسی شخص کے رابطے میں تو نہیں آیا ہے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ نچلی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے۔ریاستوں اور یوٹیز سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر تیاریوں کا جائزہ لیں اور تفاوتوں کو دُور کر کے ہسپتالوں کی تیاریوں کا نظام مزید مستحکم کریں۔ہیلتھ سیکرٹیروں ے کہا گیا ہے کہ وہ تمام نجی اور دیگر ہسپتالوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ علاحدہ وارڈ قائم کئے جاسکیں اور ان ہسپتالوں میں شک آور معاملات کے ساتھ نمٹنے میں لازمی تعاون دستیاب رکھا جاسکے۔اِس دوران صحت وزارت کی طرف سے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی گئی جس میں مرکزی حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات اور ریاستی اور یوٹیز حکومتوں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا گیا۔دریں اثنا جموں وکشمیر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتہائی چوکسی برتی جارہی ہے اور کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سہولیات تیار کھی گئی ہے ۔اب تک جموںوکشمیر یوٹی میں اس وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔اب تک ایسے 201افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے جنہوں نے متاثر ملکوں کا سفر کیا ہو یا ان ممالک کے افراد کے ساتھ رابطے رہے ہوں ۔ سری نگر اور جموں ہوائی اڈے پر احتیاطی قدم کے طور پر آنے والے تمام مسافروں کی صد فیصد ڈیکلریشن کا کام شروع کیا گیا ہے۔جموں اور سری نگر کے ہوائی اڈوں پر تمام طبی سہولیات سے لیس میڈیکل ٹیمیں تعینا ت کی گئی ہیں۔ متاثرہ ممالک مثلاً چین ، جاپان ، ایران یا جنوبی ایشیا کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی اثرات کے نمودار ہونے پر نزدیکی طبی ادارے کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔صوبائی اور ضلع سطحوں پر علاحدہ سہولیت کی نشاندہی کی گئی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریپیڈ ریسپانس ٹیمیں نامز دکی گئی ہیں۔مختلف مرکزی ایجنسیوں اور جموںوکشمیریوٹی کے مابین باہمی کوششیں اور اقدامات بھی مرتب کئے جارہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا