بنگلور نے اے ٹی کے کو 1-0 سے شکست دی

0
0

بنگلور؍؍ موجودہ فاتح بنگلور ایف سی نے اتوار کو یہاں اپنے گھر شری کاتروا اسٹیڈیم میں ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں سابق فاتح اے ٹی کے کو 1-0 سے ہرا دیا ۔بنگلور ایف سی کے لئے میچ کا واحد گول دیشورن براؤن نے 31 ویں منٹ میں کیا۔ اے ٹی کے نے یہاں قریب 20،000 ناظرین کی موجودگی میں اچھی شروعات کی، لیکن اند گارسیا دوسرے منٹ میں ہی گیند کو مناسب طریقے سے اپنے قبضے میں نہیں لے سکے ۔ اس کے بعد بنگلور نے ساتویں منٹ میں ایک اچھا موقع بنایا لیکن راہل بھوئی کا ہیڈر بار کے اوپر سے نکل گیا۔مہمان اے ٹی کے نے 17 ویں منٹ میں اپنا اکاؤنٹ کھول ہی لیا تھا۔ رائے کرشنا نے ڈیوڈ ولیمز کو ایک طویل پاس دیا۔ ولیمسن اس پاس کو لے کر کے باکس کے اندر گھسے اور انہوں نے اسے آسانی سے نیٹ میں ڈال دیا، لیکن لائنس مین نے اسے آف سائیڈ قرار دے دیا اور اے ٹی کے اپنا اکاؤنٹ نہیں کھول پائی۔موجودہ چمپئن بنگلور نے پھر 23 ویں منٹ میں کارنر گنوا دیا۔ میزبان ٹیم کے پاس اگلے منٹ میں ہی ایک اور موقع آیا۔ کپتان سنیل چھیتری کو باکس کے اندر ایک طویل پاس ملا۔ لیکن وہ اس میں ناکام رہے ۔ بنگلور نے ان مواقع سے حوصلہ افزا ہوکر اپنا حملے اور تیز کر دئے آخر کار اسے 31 ویں منٹ میں جاکر کامیابی بھی ہاتھ لگی۔ دیشورن براؤن نے شاندار گول کرکے میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ 36 ویں منٹ میں جوآن گونزالیز کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔بنگلور کے پاس ہاف ٹائم سے پہلے اپنی برتری کو دگنا کرنے کا موقع تھا، لیکن اس کے اسکورر براؤن اس بار گول داغنے سے چوک گئے اور ان کا شاٹ بار کے اوپر سے نکل گیا۔ بنگلور نے اس کے بعد ایک گول کی برتری کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام کیا۔بنگلور دوسرے ہاف میں ایک تبدیلی کے ساتھ اتری۔ میزبان ٹیم نے 48 ویں منٹ میں ایک اور موقع بنایا ۔ کپتان چھیتری نے براؤن کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو نیٹ میں ڈالنے کی کوشش کی، لیکن اے ٹی کے کے گول کیپر ارندم نے اسے ناکام کر دیا۔میچ میں مسلسل موقع بناتے رہے براؤن نے 53 ویں منٹ میں اپنا اور بنگلور کے لئے دوسرا گول داغ دیا، لیکن لائنس مین نے ایک بار پھر ان کے اس شاٹ کو آف سائیڈ قرار دے دیا۔ سات منٹ بعد ہی میزبان ٹیم نے دوسری تبدیلی کی اور براؤن کو باہر بھیج کر فرانسسکو بورجیز کو اندر بلایا۔75 ویں منٹ میں بنگلور کے کریون فریٹر کو یلو کارڈ دکھایا گیا جبکہ دو منٹ بعد ہی میزبان ٹیم کے ڈماس ڈیلگاڈو نے جانن کے لئے ایک طویل پاس دیا، لیکن جانن کا ہیڈر سے لگایا گیا شاٹ کراس بار کے اوپر سے نکل گیا۔موجودہ چمپئن بنگلور 80 ویں منٹ میں اپنی برتری کو دگنا کرنے کا سنہری موقع گنوا بیٹھی۔ یہ موقع خود ان کے کپتان سنیل نے گنوایا۔ کپتان ایرک پارتال کے پاس پر گیند کو کراس بار کے اوپر سے مار بیٹھے ۔ اس کے چار منٹ بعد ہی بنگلور کے نشو کمار کو ریفری نے سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا اور اب میزبان ٹیم کو اپنے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ ہی میچ میں کھیلنا پڑا۔مقابلے میں اب چھ منٹ کا ہی وقت بچا تھا اور اے ٹی کے ایک گول سے پیچھے چل رہی تھی۔ لیکن مہمان ٹیم مقررہ وقت تک بھی برابری کا گول نہیں داغ پائی اور مقابلہ انجري ٹائم میں چلا گیا، جہاں بنگلور نے اپنے 10 کھلاڑیوں سے کھیلنے کے باوجود اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے میچ جیت لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا