کیا دلجیت ایوانکا کو تاج محل لے کر گئے؟

0
0

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں اور دیگر ٹوئٹر صارفین کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور سنیئر مشیر ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ اپنی ایک فوٹوشاپ پر ایڈٹ کی گئی تصویر شیئر کی۔اتوار کو شیئر کی گئی اس تصویر میں دلجیت دوسانجھ ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ تاج محل کے سامنے بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس تصویر کے ساتھ دلجیت نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ ’میں تے ایوانکا! پیچھے ہی پے گئی سی، تاج محل جانا، تاج محل جانا۔ میں فیر لے گیا، ہور کی کردا؟‘ (میں اور ایوانکا! پیچھے ہی پڑ گئی تھی، تاج محل جانا، تاج محل جانا، میں پھر لے گیا، اور کیا کرتا؟)دلجیت کی اس پوسٹ کے بعد جہاں ان کے کئی مداحوں نے بھی ایوانکا کے ساتھ اپنی فوٹو شاپڈ تصاویر شیئر کیں وہیں ایوانکا ٹرمپ نے خود بھی ان کی تصویر پر جواب دے دیا۔ٹرمپ کی صاحبزادی نے اپنے مزاحیہ جواب میں لکھا: ’مجھے خوبصورت تاج محل لے جانے پر آپ کا شکریہ۔ یہ ایک ایسا تجربہ تھا جسے میں کبھی نہیں بھولوں گی۔‘ایوانکا کا جواب پڑھتے ہی دلجیت بھی چپ نہ رہے اور لکھا کہ ’او مائی گاڈ! شکریہ، میں نے تو سب کو بتانے کی کوشش کی کہ یہ فوٹو شاپڈ تصویر نہیں تھی۔ جلد ملاقات ہوگی، اگلا دورہ یقیناً لدھیانہ کا ہوگا۔‘ساتھ ہی ساتھ دلجیت نے اپنے فالورز سے بھی پوچھا: ’ہن کرو گل۔‘دلجیت دوسانجھ ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ کیلی جینر کے بہت بڑے مداح ہیں جس کا اظہار وہ اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکے ہیں۔ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کیلی جینر کی پوسٹس پر عموماً پنجابی میں کمنٹس کرتے رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا