سجل علی کا یہ دیدہ زیب دوپٹہ اور خوبصورت بالیاں کس کی تھیں

0
0

اداکارہ سعدیہ غفار کی ڈھولکی میں معروف اداکارہ سجل علی خوبصورت غرارہ زیب تن کیے ہوئے تھیں انہوں نے نہایت دیدہ زیب دوپٹہ پہنا ہوا تھا اور کانوں میں دلکش بالیاں پہنی ہوئی تھیں لیکن آپ کو جان کر نہایت حیرت ہوگی کہ انہوں نے یہ سب ’ادھار‘ لیا ہوا تھا۔معروف اداکارہ سجل علی اپنی دوست اور اداکارہ سعدیہ غفار کی ڈھولکی میں نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں، انہوں نے سیاہ رنگ کا غرارہ پہنا ہوا تھا اور اور سب سے خاص بات ان کا سرخ رنگ کا دیدہ زیب دوپٹہ تھا جس کی سب ہی مہانوں نے بے حد تعریف کی۔مہمانوں کی جانب سے پذیرائی ملنے پر سجل علی نے انسٹاگرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ دوپٹہ منگیتر احد رضا میر کی والدہ کا تھا اور وہ دوپٹہ دینے پر اپنی ساس کی شکر گزار ہیں۔ یہی نہیں سجل علی نے بتایا کہ انہوں نے بالیاں اپنی بہن صبور علی کی پہنی اور غرارہ جو صرف دو گھنٹے میں تیار ہوا ہے پہنا ہے۔اداکارہ نے اپنی تصویر پر لکھا کہ’ جب آپ امّی کا ڈوپٹا پہنتے ہیں، کانوں میں بہن کی بالیاں پہنتے ہیں، خود میک اپ کرتے ہیں اور دو گھنٹے میں سِلا ہوا غرارا پہنتے ہی، آپ سب کا بے حد شکریہ‘۔ سجل علی نے سعدیہ غفار کی شادی کی تقریبات کی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا