ناندورہ میں کل جماعتی تنظیم کا اجلاس

0
0

ایم۔ایم۔سلیم

ناندورہ؍؍کل جماعتی تنظیم بلڈانہ ضلع کی جانب سے 1,مارچ بروز اتوار ۰۲۰۲ کو مولانا آزاد اردو ہائی سکول ناندورہ میں بلڈانہ ضلع کل جماعتی تنظیم کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں ناندورہ شہر و اطراف کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے اور کل جماعتی تنظیم کے ضلعی اور تمام تعلقہ سطح کی کمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کیں۔اس اجلاس میں مسلم سماج کو پیش آنے والے تمام مسائل اور حالاتِ حاضرہ پر تبادلہِ خیال کِیا گیا۔اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرفیق صاحب، حافظ مجاھدصاحب، اور دیگر علمائے کرام نے رہنمائی فرمائی۔ڈاکٹر یسین صاحب نے جلسہ کی صدارت کی اور نظامت جناب آصف اقبال نے فرمائی۔اجلاس میں دہلی سے آئے ہوئے سپریم کورٹ کے نامور وکیل جناب طہور پٹھان صاحب نے رہنمائی کرتے ہوئے سی. اے. اے. اور این. آر. سی. کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں ضلع بھر سے تقریباً پانچ سو افراد نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا