لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے آج جواہر نووادیاودھیالیہ اگلر ،پالی ٹیکنک اورانڈوراسٹیڈیم میں جے کے پی سی سی کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنرنے دورے کے دوران پروجیکٹوں کی پیش رفت کا موقعہ پر ہی معائنہ کیا۔انہوںنے عمل آوری ایجنسیوں پر کام کی رفتار میںسرعت لانے اورکاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ جنرل منیجر جے کے پی سی سی اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔