بانڈی پورہ میں چنار شجر کاری مہم:ترقیاتی کمشنر نے افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
بانڈ ی پورہ؍؍ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے آج منی سیکریٹریٹ کے احاطے میں چنار کا پودا لگاکر چنار شجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔اُن کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اورڈسٹرکٹ فلوریکلچر آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے پنچایت نمائندوں پر شجرکاری مہم کے دوران ہر پنچایت حلقے میںکم سے کم 20چنار کے پودے لگانے پر زوردیا ہے۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ مہم کے انعقاد کا مقصد چنار کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اورہر ذی شعور شہری کا فرض ہے کہ وہ چناروں کی حفاظت اورشجرکاری کے لئے سرکار کے ساتھ پھر تعائون کرے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ پھولبانی نے ضلع میںچنار کے 1000پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔جب کہ سکولوں اور پنچایت ممبران میںچنار کے پودے تقسیم کئے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا