لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ تعلیم اور تکنیکی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سریتا چوہان ، سیکرٹری خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین پانڈو رانگ کونڈ بارو پولے اور سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے آج سو ل سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران عوامی شکایات کا جائزہ لیا۔جموں خطے سے تعلق رکھنے والے کئی وفود انتظامی سیکرٹریوں سے ملاقی ہوئے اور تکنیکی تعلیم ، جنگلات ، رسدات اور امور نوجوان و کھیل کود محکموں سے متعلق کئی معاملات اُجاگر کئے ۔سِکل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ کے ایک وَفد نے سکل ٹریننگ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت طلباء کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہبر کھیل کے ملازمین کے ایک وَفد نے رہبر تعلیم کے طرز پر اُن کی خدمات کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے۔دیگر مطالبات میں کئی راشن ڈیپوئوں میں راشن فراہم کرنے کے مطالبات بھی زیر غور آئے۔اِنتظامی سیکرٹریوں نے تمام لوگوں کے مطالبات بغور سنے اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔