جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس میٹ حیدر آباد پہنچا

0
0

لازوال ڈیسک
حیدر آباد؍؍جے اینڈ کے گلوبل انوسٹرس سمٹ 2020ء کے لئے روڈ شوز کے پہلے مرحلے کے بعد اب جموںوکشمیر حکومت کے وفد نے حیدر آباد سے روڈ شوز کا دوسر امرحلہ شروع کیا۔ اس روڈ شوز کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سروس سیکٹر ، آئی ٹی ، بائیو ٹیکنالوجی ، طبی نگہداشت ، باغبانی ، سیاحت ، فلم سیکٹر اور ادویات کے شعبوں میں مواقعوں کو اجاگر کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے صنعت کاروں ، کاپوریشنوں اور دیگر شخصیات کے ساتھ بی 2جی میٹنگوں کی قیادت کی اور انہیں جموںوکشمیر یوٹی میں سرمایہ کاری کے قابل پروجیکٹوں میں مواقعوں کے وسائل کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پر رائونڈ ٹیبل مباحثوں کا سلسلہ منعقد ہوا اور یوٹی میں صنعتی ترقی کو بڑھاوا دینے اور روز گار کے مواقعوں کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام میں 150ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی اور 17بی 2جی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جب کہ جموںوکشمیر حکومت اور مختلف صنعتی لیڈروں کے ساتھ 3000کروڑ روپے مالیت کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ۔اس روڈ شو میں جموں وکشمیر کے وسائل کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو نے کہاکہ یوٹی میں کافی وسائل موجود ہیں اور یہاں زراعت سیاحت کے شعبوں کے لئے مناسب آب و ہوا پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں سرمایہ کاری کا موزون ماحول دستیاب ہے اور سرمایہ کاری کے موافق پالیسیاں بھی دستیاب ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دویدی ، ایم ڈی جے اینڈ کے آئی ٹی انفرا سٹریکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور کئی دیگر افسران بھی اس روڈ شو میں موجو دتھے۔علاوہ ازیں ڈی سی سری نگر شاہد اقبال چودھری، ڈی سی پلوامہ راگھو لنگر ، ایم ڈی جے کے ٹی پی او رویندر کمار ، ڈائریکٹر ہینڈ لوم ببیلا رکوان اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے۔اس موقعہ پر جموںوکشمیر کے وسائل سے متعلق ایک فلم بھی پیش کی گئی اور 14ترجیحی سیکٹروں سے متعلق ایک پرزنٹیشن دی گئی ۔ یہ پرزنٹیشن منوج کمار دویدی نے پیش کی۔انہوں نے 14سیکٹروں میں سرمایہ کاری کے وسائل کی عکاسی کی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کو ایک صنعتی ہب بنانے کے لئے 48قابل سرمایہ کاری پروجیکٹوں اور 14نئے سیکٹروں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سرمایہ کار سرمایہ کاری کر کے آسان طریقے پر تجارت کر سکتے ہیں۔ایم ڈی جے کے آئی ٹی آئی ڈی سی سمرن دیپ سنگھ نے آئی ٹی سیکٹر پر پرزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کو بڑھاوا دینے کے لئے جموںاور سری نگر میں دو بڑے آئی ٹی ہب قائم کئے جارہے ہیں۔اِس موقعہ پر پاسٹ چیئرمین سی آئی آئی آندھرا پردیش ایم کے پٹوڈیہ نے کہا کہ جموںوکشمیر میں حالیہ اِصلاحات سے روزگار کے مواقعے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آمد ن میں اضافہ ہوگا اور عام لوگوں کے معیار حیات میں بہتری آئے گی ۔اس موقعہ پر رومیوجی فلمز جی ایم آر ، بی آر کے آئی این ایس ، ورنچی ہسپٹلز اور کئی دیگر صنعتی گروپوں کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔ان روڈ شوز کا انعقاد اس مرحلے کے تحت چنئی اور احمد آباد میں بھی کیا جائے گاتاکہ سرمایہ کاروں ، فیصلہ سازوں اور سینئر سرکاری اہلکاروں کو علاقے کی صنعتی ترقی اور 14ترجیحی سیکٹروں میں سے سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاسکے۔روڈ شوز کا اِنعقاد جے کے ٹی پی او کی طرف سے کیا گیا۔ یہ جموںوکشمیر حکومت کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔کنفیڈریشن آف انڈین اِنڈسٹری اس عمل میں نیشنل پارٹ نر جبکہ ارنسٹ اینڈ ینگ نالیج پارٹ نر اور پرائس واٹر ہاوس کوپرس میڈیا پار ٹ نر کے طور پر کام کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا