کونسلروں کے پروٹوکال کو عنقریب نوٹیفائی کیا جائے گا: جی سی مرمو

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم سی کونسلروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کے ساتھ اِستفساراتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ کونسلروں کے ہمراہ اس موقعہ پر ایس ایم سی میئر جنید عظیم متو ، ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ڈپٹی میئر سری نگر پرویز احمد قادری ، ایس ایم سی کمشنر غضنفر علی ، وی سی لاوڈا طفیل متو او رکئی دیگر افسروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کی راحت رسانی کرنے کے لئے منتخب شدہ نمائندوں کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتی ہے کیوں کہ لوگ زمینی سطح پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد انہوں نے پنچایتی نمائندوں کو بااختیار بنایا اور اب کونسلروںکو بااختیار بنانے کی باری ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسلروں کے اختیارات اور اُن سے جڑے دیگر معاملات کو واضح کرنے کے لئے ایک نوٹیفکیشن جلدی جاری کیا جائے گا۔ وارڈ ڈیولپمنٹ فنڈ میں اضافہ کرنے کے معاملے کے تعلق سے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس سلسلے میں مثبت اقدامات کئے جائیں گے تاکہ کونسلر اپنے علاقوں کا خاص خیال رکھ سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہر ایک کو اپنا تعمیری رول ادا کرنا ہوگا ۔ چاہیے وہ کونسلر ہو یا سرکاری اہلکار ۔انہوں نے ایس ایم سی کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے کونسلروں اور افسروں کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ایس ایم سی میں جدت لانے پر زو ردیتے ہوئے جی سی مرمو نے کہا کہ کارپوریشن کے کام کاج اور قوانین کو اَپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک رابطوں ، بجلی ، پینے کے صاف پانی اور ڈرنیج سیکٹروں کو متعلقہ کونسلروں حد اختیار میں لایا جاناچاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سری نگرشہر کو مرحلہ وار طریقے پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں مستقبل کی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے ماسٹرپلان کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تما م ترقیاتی عمل کو ایک منصوبہ طریقہ عملایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی جاذبیت کو بڑھاوا دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلڈنگ پرمشن کے قوانین پر سختی سے عمل کی جانی چاہیئے اور دوسری طرف لوگوں کی سہولیت کے لئے اثاثے قائم کئے جانے چاہئیں۔ اس سے پہلے ایس ایم سی میئر جنید عظیم متو اور ایس ایم سی کمشنر غضنفر علی نے ایک پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے سے کارپوریشن کے کام کاج او راس سے درپیش چیلنجوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں اور دیگر پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی خاکہ پیش کیا۔ کونسلروں نے اس موقعہ پر اپنے اپنے وارڈوں سے جڑے امور کو اجاگر کیا اور اپنے اپنے علاقوں کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے ایل جی کی مداخلت طلب کی جس کے تناظر میں لیفٹیننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ اجاگر کئے گئے معاملات کو ترجیحی بنیادو ںپر حل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا