نربھیا سانحہ :سپریم کورٹ نے مسترد کی کیوریٹو پٹیشن

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا سانحہ کے گنہگار پون کی سزائے موت کے حوالہ سے دائر کیوریٹو پٹیشن (اصلاحی درخواست) پیر کو مسترد کر دی۔جسٹس این وی رمن، جسٹس ارون مشرا، جسٹس آر ایف نریمن، جسٹس آ ر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی آئینی بنچ نے پون کی کیوریٹو پٹیشن مسترد کر دی۔پون کی جانب سے وکیل اے پی سنگھ نے یہ درخواست دائر کی تھی۔اس کیس کے تین دیگر گنہگاروں کی کیورٹیو پٹیشن اور رحم کی عرضیاں پہلے ہی مسترد ہو چکی ہیں ۔دارالحکومت کے جنوبی دہلی میں نربھیا کے ساتھ 16 دسمبر 2014 کو چلتی بس میں اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی، اور اس کوسڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔ بعد میں اسے سنگاپور کے ملکہ الزبتھ اسپتال ایئر لفٹ کرکے لے جایا گیا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔اس واقعہ میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں ایک م نابالغ تھا، جسے تین سال کے لئے اصلاحی ہوم میں بھیجا گیا تھا۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ چار دیگر ملزمان – مکیش، اکشے ، ونے اور پون کو پھانسی کی سزا ملی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا