یواین آئی
نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی شہری سلامتی قانون (پی ایس اے ) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی ان کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی عرضی پر 5 مارچ کو سماعت کرے گی۔سارا پائلٹ نے حبس بیجا کی عرضی دائر کی ہے ۔سالسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ کے سامنے سارا پائلٹ کی عرضی پر جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کیا گیا۔اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے اعلی ترین عدالت کے ایک سابقہ فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حراست میں رکھنے کے معاملے میں عرضی گذاروں کو پہلے ہائی کورٹ جانا چاہئے ۔عدالت نے کہا ہے کہ وہ 5 مارچ کو اس کی سماعت کرے گا۔سارا عبداللہ پائلٹ نے 10 فروری کو اعلی ترین عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے اپنے بھائی عمر عبداللہ کو جے کے پی ایس اے ۔1978 کے تحت حراست میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔بنچ نے گزشتہ 14 فروری کو عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی