بولٹ کے کرنٹ سے لرزی ٹیم انڈیا

0
0

کرائسٹ چرچ،  (یو این آئی ) تیز گیند بازوں محمد سمیع نے چار اور جسپریت بمراہ نے تین وکٹ لے کر ہندستان کے لئے امیدیں روشن کی تھیں لیکن بلے بازوں نے دوسری اننگز میں ایک بار پھر مایوس کیا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کے سامنے دوسری اننگز میں گھٹنے ٹیک دیے اور دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندستان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اتوار کو دوسری اننگز میں چھ وکٹ صرف 90 رن پر گنوا کر گہرے بحران میں پھنس گئی ہے ۔بولٹ نے 12 رن پر تین وکٹ لے کر ہندستان کو دوسری اننگز میں جھنجھوڑ دیا۔ ہندستان کو پہلی اننگز میں سات رنز کی برتری ملی تھی اور اس کے پاس کل 97 رنز کی برتری ہو گئی ہے ۔ ہندستان کو اس میچ میں اگر کوئی امید کرنی ہے تو اس کے باقی بلے بازوں کو اس برتری کو 150 کے پار لے جانا ہوگا تاکہ بولر تیز گیند بازی کی مددگار اس پچ پر کوئی موقع بنا سکیں۔کرائسٹ چرچ کی ہریالی پچ بلے بازوں کے لئے قبرستان ثابت ہو رہی ہے اور دو دن کے کھیل میں 26 وکٹ گر چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے صبح بغیر کوئی وکٹ کھوئے 63 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور ہندستانی تیز گیند بازوں نے میزبان ٹیم کو 235 رن پر سمیٹ کر پہلی اننگز میں سات رنز کی برتری حاصل کی۔سمیع نے 23.1 اوور میں 81 رن دے کر چار وکٹ، بمراہ نے 22 اوور میں 62 رن پر تین وکٹ، امیش یادو نے 18 اوور میں 46 رن پر ایک وکٹ اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 10 اوور میں 22 رن پر دو وکٹ لئے ۔ہندوستانی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بھی مایوس کن مظاہرہ کیا اور اسٹمپ تک اپنے چھ وکٹ 90 رنز پر گرا دیے ۔ بولٹ نے نو اوور کی خطرناک گیند بازی میں 12 رن دے کر تین وکٹ نکال دیے ۔ مینک اگروال تین، پرتھوی شا 14، کپتان وراٹ کوہلی 14، اجنکیا رہانے نو، چتیشور پجارا 24 اور نائیٹ واچ مین امیش یادو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اسٹمپس کے وقت ھنوما وھاري پانچ اور رشبھ پنت ایک رن بنا کر کریز پر تھے ۔ہندستان نے پہلی اننگز میں 242 رن بنائے تھے لیکن دوسری اننگز میں بلے بازوں نے وکٹ پر ٹکنے کا کوئی جذبہ نہیں دکھایا۔ ہندستان نے 36 اوور کے کھیل میں اپنے چھ وکٹ گنوائے ۔ ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے جو موقع بنایا تھا اس پر بلے بازوں نے پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔مینک کو بولٹ نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ مینک نے ڈی آر ایس کا سہارا لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پرتھوی کو ٹم ساؤتھی نے شارٹ پچ گیند سے اپنا شکار بنایا۔ پرتھوی اس گیند پر ھڑبڑا کر کیچ اچھال بیٹھے اور ٹام لاتھم نے آسان کیچ لپک لیا۔ پرتھوی نے 24 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14 رن بنائے ۔کپتان وراٹ کوہلی نے میدان پر اترنے کے بعد تین چوکے لگائے لیکن کریز پر وہ فارم میں نہیں نظر آئے اور کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ وراٹ نے 30 گیندوں پر 14 رن میں تین چوکے لگائے ۔ وراٹ پہلی اننگز میں ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تھے ۔ وراٹ نے اس طرح یہ مایوس کن دورہ مایوس کن کارکردگی کے ساتھ ختم کیا۔ اس پورے دورے میں وراٹ کے بلے سے صرف ایک نصف سنچری نکلی جو انہوں نے پہلے ون ڈے میں بنائی تھی۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نیل ویگنر نے رہانے کو بولڈ کیا۔ رہانے اندر آتی گیند کو قطعی سمجھ نہیں پائے اور پویلین لوٹ چلے ۔ رہانے نے 43 گیند کھیل کر نو رن میں ایک چوکا لگایا۔ بولٹ نے پجارا کو بولڈ کر ہندستان کو پانچواں جھٹکا دے دیا۔ پجارا نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 88 گیندیں کھیل کر 24 رنز میں دو چوکے لگائے ۔امیش یادو کو نائیٹ واچ مین کے طور پر بھیجا گیا لیکن بولٹ نے راؤنڈ دی وکٹ گیند کرتے ہوئے یادو کو ان سوئنگر پر بولڈ کر دیا۔ اسٹمپ پر ھنوما پانچ اور پنت ایک رن بنا کر کریز پر تھے ۔اس سے پہلے ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی شہرت کے مطابق مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو 73.1 اوور میں 235 رن پر سمیٹ دیا۔ نیوزی لینڈ نے صبح بغیر کوئی وکٹ کھوئے 63 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ٹام لاتھم نے 27 اور ٹام بلنڈیل نے 29 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔یادو نے بلنڈیل کو ایل بی ڈبلیو کر ہندستان کو صبح پہلی کامیابی دلائی۔ بلنڈیل نے 30 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کا پہلا وکٹ 66 کے اسکور پر گرا۔ اس کے تین رنز بعد ہی بمراہ نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ ولیمسن تین رن ہی بنا سکے ۔راس ٹیلر 37 گیندوں میں 15 رنز بنا کر جڈیجہ کا شکار بنے ۔ ٹیلر کا کیچ یادو نے لپکا۔ اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے اوپنر لاتھم کو سمیع نے راؤنڈ دی وکٹ آتے ہوئے بولڈ کر دیا۔ سمیع کی گیند پر لاتھم نے ہوا میں بلہ اٹھا دیا لیکن گیند اسٹمپ میں گھس گئی۔ لاتھم نے 122 گیندوں پر 52 رن میں پانچ چوکے لگائے ۔ہنری نکولس نے سمیع کی گیند پر سلپ میں وراٹ کو کیچ دیا۔ نکولس 14 رن ہی بنا سکے ۔ بي جے واٹلنگ کھاتہ کھولے بغیر بمراہ کی گیند پر جڈیجا کو کیچ دے بیٹھے ۔ بمراہ نے اسی اوور میں ٹم ساؤتھی کو بھی آؤٹ کر دیا۔ ساؤتھی کا بھی اکاؤنٹ نہیں کھلا۔ گرینڈہوم 26 رن بنانے کے بعد جڈیجہ کا شکار بنے ۔ گرینڈہوم کا وکٹ 177 کے اسکور پر گرا۔ نیوزی لینڈ آٹھ وکٹ گنوا چکا تھا لیکن اس کے بعد کے لو آرڈر بلے بازوں نے آخری دو وکٹ کے لئے اہم 58 رن جوڑ ڈالے ۔میزبان کی اننگز 200 کے اندر سمٹ سکتی تھی لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے انہیں 235 تک پہنچنے دیا۔ اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہے کائل جیمیسن نے 63 گیندوں پر 49 رن میں سات چوکے لگائے ۔ نیل ویگنر نے 41 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 21 رن بنائے ۔ سمیع نے ویگنر اور جیمیسن کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے اسکور میں 24 اضافی رنز کا بھی تعاون رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا