برطانیہ میں کورونا وائرس کے تین نئے معاملات توثیق

0
0

لندن؍؍برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس کے تین نئے معا ملات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے ۔ برطانیہ کی چیف میڈیکل آفیسر کرس وھٹي نے ہفتہ کو بتایا کہ دو مریض حال ہی میں اٹلی اور ایک مریض ایشیا سے واپس آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں متاثرین کی طبی جانچ کی جا رہی اور ان کے رابطہ میں آنے والوں کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب پیر کو کے روز حکومت کی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اس کے علاوہ بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی نے انتباہ دیا ہے کہ کوروناوائرس کے قہر سے برطانیہ کی اقتصادی ترقی کے امکانات میں کمی آ سکتی ہے ۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے یہ دنیا کے کئی ممالک میں پھیل گیا ہے اور رفتہ رفتہ وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2،835 اور اس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 79251 ہو گئی ہے اور یہ وائرس اب تک دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا