رانچی؍؍مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ مرکز کی نریندر مودی حکومت گھریلو دستکاری کو بین الا قوامی بازار مہیا کرانے کا کام کر رہی ہے ۔ مسٹر نقوی نے دار الحکومت رانچی کے ہرمو میدان میں مرکزی اقلیتی امور وزارت کی جانب سے منعقدہ [؟] ہنر ہاٹ[؟] کا مرکزی قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا کے ساتھ مشترکہ طور سے افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھارکھنڈ میں پہلی بار [؟] ہنر ہاٹ[؟] کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اقلیتی امور وزات کے ذریعہ منعقد یہ اکیسواں ہنر ہاٹ ہے ۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور نے کہاکہ ہنر ہاٹ کے توسط سے جہاں ایک جانب [؟] اسکل کو کام [؟] ملا ہے وہیں دوسری جانب ہندوستان کے فن کرافٹ کی وراثت کو بین الاقوامی سطح پر شناخت ملی ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر قبائلی امور ارجن منڈا نے کہاکہ اقلیتی امور وزارت اور ان کی وزارت مل کر ملک کے ہنر کو بین الاقوامی شناخت اور بین الاقوامی بازار مہیا کرا رہے ہیں۔ [؟] ہنر ہاٹ[؟] ایک موثر مہم ہے جو عام شہریوں کی صلاحیت کو ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں شراکت دار بنا رہاہے ۔ مسٹر منڈا نے کہاکہ ہنر ہاٹ قوم کی روایتی طاقت اور ہنر کو مواقع مہیا کرارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی روایتی ثقافت ، وراثت کو جاننے ۔ سمجھنے کا ایک بڑا اسٹیج ثابت ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ تیرہ فروری سے 23 فروری تک نئی دہلی کے انڈیا گیٹ میں منعقدہ [؟] ہنر ہاٹ[؟] کا وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم کے آنے سے وہاں پہنچے ملک بھر کے دستکاروں خاص کر خواتین کاریگروں کے حوصلوں کو قوت ملی تھی ۔