جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے جوائنٹ ڈائریکٹر کی سبکدوشی پر ان کی خدمات کو سراہا

0
0

جے کے سْدھن کو ایک دیانت دار اور انسان دوست استاد و آفیسر قرار دیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر جموں جے کے سْدھن کی سبکدوشی پر محکمہ میں ان کے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک محنتی دیانت دار اور انسان دوست استاد و آفیسر قرار دیا ہے – فورم میڈیا انچارج ایم اے وانی کی طرف سے یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق فورم چیرمین فاروق احمد تانترے نے جے کے سْدھن کی محکمہ تعلیم میں ان کی 39 سالہ سروس کے دوران انجام دی گئی خدمات پر انہیں ایک بہترین استاد اور افیسر سے تعبیر کیا ہے – پریس بیان کے مطابق تانترے نے کہا ہے کہ جے کے سْدھن اساتذہ برادری کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے اور وہ استاد کو اس کے مقام کی نگاہ سے ہمیشہ دیکھتے تھے – اْنہوں نے کہا کہ حالیہ سیل آڈر کے بعد رہبر تعلیم اساتذہ کو گریڈ دوم اور سوم میں ذم کر نے کے عمل کے دوران انہوں نے قابل قدر رول نبھایا ہے اور ان خدمات کے لئے اساتذہ برادری انہیں ہمیشہ یاد کرتی رہے گی – تانترے نے انکی سبکدوشی پر انہیں خوشحال اور بہتر مستقبل کی زندگی گزارنے کی دعا کی ہے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا