ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی میں ایک بار پھر چوری کی واردات پیش آئی جس میں موبائیل و دیگر سازوسامان اور نقدی بھی اْڑا لے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جاتاہے۔ عرفان فوٹو سٹیٹ دکان جو منڈی سومو اڈا کے نزدیک ہے۔ ایتوار کی رات دوکان کے پیچھے والے دروازے سے چور اندر داخل ہوا ہے۔اور رات کی اندھری کا فائیدہ اٹھاتے ہوے دوکان سے قریب ایک لاکھ سے بھی زائید کا سامان لے بھاگاہے۔محمد ایوب نے مزید جانکاری دیتے ہوے کہا کہ موبائیل و دیگر سازوسامان کے ساتھ ساتھ کچھ نقدی بھی چور نکال کر لے گئے ہیں۔جس کو لیکر یہاں کیدوکانداروں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ دوکاندار کی تحریری عرضی پر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیس زیر دفعہ 457/380 /12-2020 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔