دہلی میں ہوئے تشدد پرخواتین کی تنظیم فارورڈ ٹرسٹ کی جانب سے مذمت

0
0

کہاظالموں نے چھوٹے بچوں سے لے کر حاملہ عورت کو بھی ان ظالموں نے نہیں بخشا
لازوال ڈیسک

بنگلورو؍؍پچھلے دنوں دہلی میں جو مخصوص برادری پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں خصوصاً خواتین کے اوپر جو ظلم ڈھائے گئے ہیں اور وحشیانہ سلوک کیا گیا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔چھوٹے بچوں سے لے کر حاملہ عورت کو بھی ان ظالموں نے نہیں بخشا۔ اس بربریت نے ساری دنیا میں ہندوستان کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔اس پر فارورڈ ٹرسٹ مذمت اور دکھ کا اظہار کرتا ہے ۔ہمارا ملک جو ساری دنیا کو قومی یکجہتی اور بھائی چارے، رواداری، محبت، امن کا پیغام پہنچانے والا ہے جو باپو اور مولانا ابوالکلام آزاد اور بہت سارے مجاہدین ازادی کے نظریات کو پھیلانے والا ہے ۔اس ملک میں کھلے عام نفرت امیز بیانات اور اعلان کے ساتھ حکمران پارٹی کے ذمہ دار نے ایک فرقے کے عوام کے خلاف دوسرے فرقے کو اکسا کر منظم طریقے سے فساد برپا کروایا ہے دہلی حکومت بھی خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی پولیس انتظامیہ جو عوام کی حفاظت پر مامور ہے وہی دنگایئوں کا ساتھ دیتی نظر آئی ۔ایک جمہوری ملک میں اس سے ذیادہ دکھ کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ محافظ ہی ظالم بن جائے ۔فارورڈ ٹرسٹ انصاف پسند لوگوں آور دہلی کی حکومت و عدلیہ سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورتحال کا جائزہ لے اور متاثرہ افراد کو انصاف دلائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا