جے کے سافٹ ٹینس چمپئن شپ سری نگر میں اِختتام پذیر

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍تیسرا جے کے سافٹ ٹینس چمپئن شپ آج یہاں گندُن سٹیڈیم سری نگر میں اختتام پذیر ہوا۔چمپئن شپ کا اہتمام جے کے ایمیچور سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن نے جے کے سٹیٹ سپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا تھا۔جموںوکشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کئی کھلاڑیوں نے تین روزہ ایونٹ میں حصہ لیا۔اے ٹی او کے کے صدر اور ممبر سپورٹس کونسل روف احمد ترنبو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف آلوک شرما نے بحیثیت مہمانِ ذی وَقار تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں موجود معززین نے فاتحین اور رنراَپ میں تمغے تقسیم کئے۔جونیئر گرلز زُمرے میں سدھانی سِنگھ نے سونے ، دُوا نے چاندی جبکہ آئرہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح جونیئر بوائز زُمرے میں ارناو وید نے سونے ،حمزہ نے چاندی جبکہ ریشپ کول اور سہام بھٹ نے کانسی کے تمغے جیت لئے۔ٹورنامنٹ کا اِنعقاد جے کے ایمیچور سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جی ایچ حسن کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے رئوف ترنبو نے کھیل میں حصہ لینے والے شُرکأ کو خراج تحسین پیش کیا اور اُنہیں مستقبل میں بھی جموںوکشمیر کا روشن کرنے کی تاکید کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا