لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ضلع سری نگر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے سری نگر ضلع اِنتظامیہ ضلع کے تحصیل نارتھ میں 45کنال اراضی سے ناجائز تجاوزات سے ہٹانے میں کامیابی حاصل کی۔تحصیلدار نارتھ ڈاکٹر ہارون رشید نے ایس ایچ او اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ تحصیل کے تین مختلف علاقوں سے 45کنال سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے چھڑایا ۔ضلع اِنتظامیہ نے کہا ہے کہ اِس طرح کی مہم تب تک جاری رہے گی جب تک 350سرکاری اراضی سے تجاوزات نہ ہٹائی جائیں۔دریں اثنا تحصیلدار عید گاہ او رتحصیلدار چھانہ پورہ کی قیادت میں افسران کی ٹیم نے متعلقہ علاقوں میں ناجائز تجاوزات ہٹائیں۔ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جاری مہم کی بذات خود کی نگرانی کر رہے ہیں ۔انہوں نے ریوینو ریکارڈس کو دُرست کرنے کے عمل کی نگرانی بھی جاری رکھی ہے۔