کرونا وائرس ایک بڑا چیلنج لیکن ملک کے لئے موقع بھی:انوراگ

0
0

ہندوستان الیکٹرونک کا سامان اور دواؤں کے لئے کچے مال کے لئے چین پر انحصار کرتا ہے
یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور کاپوریٹ انوراگ ٹھاکر نے چین میں کرونا وائرس کو ایک بڑے چیلنج بتانے کے ساتھ ہی ملک کے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبہ کو آگے بڑھانے کا موقع بھی قرار دیا ہے ۔مسٹر ٹھاکر نے آج یہاں نامہ نگاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کا پتہ لگتے ہی ہندوستان نے فوراً حرکت میں آتے ہی اپنے شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے اپنے ہوائی جہاز بھیجے اور انہیں وہاں سے محفوظ باہر نکالا۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان الیکٹرونک کا سامان اور دواؤں کے لئے کچے مال کے لئے چین پر انحصار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ملک کے کچھ شعبوں پر یقینی طور سے اثر پڑا ہے ۔ ایسے میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنا ضروری ہے ۔ ہندوستان نے اس معاملے میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔مرکزی وزیر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ حالانکہ کرونا وائرس کا پھیلنا تشویش کی ہے لیکن یہ ہندوستان کے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں نئے مواقع لے کر آیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین پر کچے مال کے لئے انحصار کم کرنے کے لئے ملک میں اب مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کو بڑھانے پر زور دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اس بات کی بھی کوشش کررہی ہے کہ کرونا وائرس کے وجہ سے چین سے درآمد کرنے والے کون سے شعبہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا